in

حکومت ہماری تجاویز پر عمل کرتی تو مہنگائی،بدامنی نہ ہوتی،کامل آغا

حکومت ہماری تجاویز پر عمل کرتی تو مہنگائی،بدامنی نہ ہوتی،کامل آغا

حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ہماری تجاویز پر عمل کرتی تو اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نہ ہوتی۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی کچھ معاملات پر تحفظات ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ بجٹ میں اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبے ملیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن میں تمام اہم معاملات ترتیب دیے جاتے ہیں اگر اس بار بھی معاہدے کے مطابق شیئرز نہ ملے تو اراکین اسمبلی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا جو پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے پر عوام کے غصے کا شکار ہیں۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے بھی بہت سارے معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ حکومتی معاملات سے متعلق ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔
رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں جائیں گے مگر شرط یہ ہے کہ ہمیں بھی تحریک انصاف کے اراکین کے برابر فنڈز ملیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اراکین اسمبلی کو 35 کروڑ روپے فی کس ترقیاتی فنڈز دیے ہیں جبکہ ہمیں پندرہ پندرہ کروڑ روپے دیے جارہے ہیں جبکہ اتنی رقم سے تو ایک سڑک نہیں بنتی۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ بہاولپور کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا۔بہاولپور سے آگے پانی جارہا ہے مگر بہاولپور والوں کو نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس سال بھی کپاس کی پیداور میں کمی ہوئی تھی اگر بہاولپور کو پانی نہیں ملا تو کپاس کی پیداور مزید کم ہوجائے گی۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے کسی دوسرے رہنما کے بجائے وزیراعظم سے بات کریں گے کیونکہ انہوں ہمیشہ جائز مطالبات مانے ہیں۔
رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی اتحاد خوش نہیں ہوگا تو اس کا نقصان حکومت کو بھی ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مونس الٰہی کو وزارت دینے کے طے شدہ معاہدہ سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوجائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لکی مروت: پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک

لکی مروت: پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک

دلیپ کمار کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی

دلیپ کمار کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی