in

ملیر سعود آباد میں خاتون کی گمشدگی کا معمہ حل

ملیر سعود آباد میں خاتون کی گمشدگی کا معمہ حل

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں 55 سالہ خاتون کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، ایک ماہ پہلے لاپتہ ہونیوالی ریحانہ کو مبینہ طور قتل کرکے دفنادیا گیا۔

ملیر کے علاقے مدینہ کالونی کے رہائشی صالح علوی اپنی اہلیہ کو ایک ماہ سے تلاش کررہے تھے تاہم انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ خاتون کو مبینہ طور پر قتل کے بعد دفنادیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس تفتیش کے دوران ریحانہ کے کال ڈیٹا کے ذریعے سعود آباد کے ایک مزار تک پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق کال ڈیٹا ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 55 سالہ ریحانہ 2 سال سے مزار کے مجاور رضوان  سے رابطے میں تھی، پولیس نے رضوان کو گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ کی تو اس نے ریحانہ کو اسی مزار کے قریب ہی دفن کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ایس ایچ او کھوکھرا پار صفدر عباسی نے بتایا کہ مزار کے مجاور کو گرفتار کیا تو اس نے ابتدائی بیان میں یہی بتایا کہ خاتون یکم مئی کو آئی تھی، بیمار تھی اور انتقال کرگئی تھی، خوف کی وجہ سے انہیں وہیں قبرستان میں دفن کردیا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم رضوان کو سعود آباد قبرستان لاکر قبر کی بھی نشاندہی کرالی ہے جبکہ قبرستان کے گورکن بھی بتاتے ہیں کہ ایک ماہ پہلے یہاں رات کی تاریکی میں ایک خاتون کو دفنایا گیا تھا۔

متوفیہ ریحانہ کے شوہر محمد صالح اپنی بیوی کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے قبر کشائی کی درخواست دینا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی اہلیہ کو کسی چیز کے لالچ میں ہی قتل کیا ہے تو وہ قاتل کو خود ہی دے دیتے۔

ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ کے مطابق قتل کی تفتیش کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ریحانہ کی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغانستان میں لینڈ مائن صاف کرنیوالوں پر حملہ، 10 کارکن ہلاک

افغانستان میں لینڈ مائن صاف کرنیوالوں پر حملہ، 10 کارکن ہلاک

سونا اچانک اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی حد نہ رہے

سونا اچانک اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی حد نہ رہے