in

این سی او سی کا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے عائد کی گئی کاروباری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں این سی اوسی کا اجلاس  اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ویکسینیشن مہم اور ایس او پیز پرعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے بتایا ہے کہ 3 سطحی کرونا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے تحت رضا کارانہ، لازمی اور معاوضہ والی تین طرح کی مہم چلائی جائے گی اور ویکسینیشن تمام شہریوں کے لئے ہو گی۔

این سی اوسی نے واضح کیا کہ لازمی ویکسنیشن کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو 30جون تک ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔مراعات والی مہم میں مختلف طبقات کو مراعات دی جائیں گی۔ ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف سیکٹرز میں مراعات دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ہفتے میں 2 دن کی پابندی نرم کرکے ایک دن پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسین لگوانے والوں کے لئے اِن ڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نان کنٹیکٹ کھیلوں کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تاہم کراٹے،باکسنگ،کبڈی،رگبی،ریسلنگ،واٹرپولو پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس کےعلاوہ ثقافتی فیسٹولز پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روزہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مزاروں کو بند ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں سینما بھی بند رہیں گے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ دفاتر کے لیے 50 فیصد ورک فرام ہوم ختم کرکے 100 فیصد آفس حاضری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک ٹراسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کی پابندی نرم کر کے 70فیصد کر دی گئی ہے۔ ایجوکیشن سیکٹر، ماسک پہننے اور ریلوے سے متعلق موجودہ پالیسی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا

کوئٹہ خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا

لاہور سیشن کورٹ کا جاوید لطیف کو رہا کرنے کا حکم

لاہور سیشن کورٹ کا جاوید لطیف کو رہا کرنے کا حکم