in

طاقتور عناصر کو کٹہرے میں کھڑا کیا، چیئرمین نیب

طاقتور عناصر کو کٹہرے میں کھڑا کیا، چیئرمین نیب

صرف یہ کہنا باقی ہے کہ کرونابھی نیب نے پھیلایا

چیئرمین نیب کہتے ہيں جن طاقتور عناصر کو خواب ميں بلانے کا بھی کوئی نہيں سوچ سکتا تھا ہم نے انہيں بھی کٹہرے ميں کھڑا کيا، قومی احتساب بيورو پر سب الزامات لگ چکے، صرف یہ کہنا باقی ہے کہ کرونا بھی نیب نے پھیلایا، ثابت ہوجائے کہ ہمارے خوف سے کسی تاجر نے ملک چھوڑا تو يہاں سے سيدھا گھر چلا جاؤں گا۔

چیئرمین نيب جسٹس (ر) جاويد اقبال نے ایوان صنعت و تجارت ميں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کاروباری افراد اور لوٹ مار کرنے والوں ميں بڑا فرق ہوتا ہے، نیب کی بے دھڑک کارروائيوں سے ہی اربوں کی برآمدگياں ممکن ہوئيں۔

ان کاکہنا ہے کہ ايک صوبے میں 10 سے 15 ارب کی گندم کی خورد برد ہوئی، کہا گيا کہ چوہے کھا گئے، جب چند موٹے چوہے پکڑے گئے تو 10 سے 15 ارب کی رقم صرف 3 مہينے ميں واپس آگئی۔

سربراہ قومی احتساب بيورو نے الزامات لگانے والوں کو چیلنج بھی دے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ثابت ہوجائے کہ ہمارا کوئی ايک تاجر بھی نيب کی وجہ سے ملک چھوڑ کرگيا تو ميں يہاں سے نيب دفتر جانے کے بجائے سيدھا گھر چلا جاؤں گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بچے کی ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل، پولیس کووالدین کی تلاش

بچے کی ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل، پولیس کووالدین کی تلاش

گوڈزیلا بامقابلہ کنگ کونگ، کون جیتے گا ؟

گوڈزیلا بامقابلہ کنگ کونگ، کون جیتے گا ؟