in

راجن پور:اغواء کےبعد بازیاب ہونیوالے پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

Rajanpur police

راجن پور میں کچے سے اغواء کے بعد بازیاب ہونے والے 2پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جبکہ غفلت برتنے پر چوکی انچارج کو بھی فارغ کیا گیا۔

ڈی پی او فیصل گلزار کے مطابق اہلکار غفلت اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مقامی زمیندار کی دعوت کھانے چلے گئے اور اغواء ہوگئے۔

کچے میں سے دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل عرفان منظور اور محمد ارشد کو اغواء کیا گیا تھا جنہیں پولیس کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروایا گیا تھا۔

راجن پور: پوليس کا ڈاکوؤں کیخلاف گرينڈ آپريشن جاری

آپریشن میں ایک ہزار اہلکاروں میں اے پی سی بکتر بند سمیت جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ اس واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے محکمانہ انکوائری کی گئی۔ متعلقہ انکوائری میں 2 اہلکار اور چوکی انچارج قصور وار ثابت ہوئے جنہیں “ڈسمس فرام سروس” کر دیا گیا۔

نوکرری سے فارغ ہونے والوں میں اے ایس آئی عبدالرحمان، کانسٹیبلز عرفان منظور اور محمد ارشد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اہلکار 26 مئی کو اغواء ہوئے جس کے بعد 2جون کو آپریشن شروع کیا گیا جو 4جون کو ختم کر دیا گیا۔ اس دوران 2پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہوراب کبھی پہلےجیسانہیں ہوگا: فرہاد ہمایوں کیلئےسیلیبرٹیزکےدل گداز پیغامات

لاہوراب کبھی پہلےجیسانہیں ہوگا: فرہاد ہمایوں کیلئےسیلیبرٹیزکےدل گداز پیغامات

بلوچستان کابجٹ 18جون کو پیش کیا جائے گا

بلوچستان کابجٹ 18جون کو پیش کیا جائے گا