in

قائداعظم یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری آگئی

QAU ISB

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں 378ویں نمبر پر آگئی۔

ورلڈ کیو ایس رینکنگ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی گزشتہ برس 454ویں درجے پر تھی جو اب 378ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

کیو ایس رینکنگز نے فیکلٹی پیپرز میں یونیورسٹی کو 23ویں جبکہ ساکھ کے اعتبار سے 324ویں نمبر پر رکھا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی نے عمدہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے باعث پاکستانی یونیورسٹی میں نام کمایا۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ امریکا کی مساچوسیٹس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکا کی ہی اسٹین فورڈ یونیورسٹی دوسرے اور ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زویا ناصرٹرولنگ کرنے والوں پرشدید برہم

زویا ناصرٹرولنگ کرنے والوں پرشدید برہم

آفریدی کی انجری ملتان کیلئے دھچکا ہے، عمران طاہر

آفریدی کی انجری ملتان کیلئے دھچکا ہے، عمران طاہر