in

امریکا کواڈے دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کریگی، گورنر پنجاب

Ch-Sarwar

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ ہی کرے گی۔

پوگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا اور میں نے انھیں کہا کہ ہم آپ کو اپنے اڈے دیتے ہیں تو آپ وہاں سے ڈرون حملے کرتے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں امریکی سیاستدانوں کو بتایا افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے بھی آگاہ کیا ہے۔ امریکا میں کشمیر کا مقدمہ بھی لڑنے کی کوشش کی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کشمیر میںٕ ڈیموگرافک چینج چاہتا ہے اور بھارت نے بلکل اسرائیل جیسا کام کیا ہے جو اس نے فلسطین میں کیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی 5 سال پورے کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فردوس عاشق اعوان نے وزیرا علیٰ سندھ پر بڑا الزام عائد کردیا

فردوس عاشق اعوان نے وزیرا علیٰ سندھ پر بڑا الزام عائد کردیا

’’ مجھے اپنا آپ اور شکل اچھی نہیں لگتی اور۔۔‘‘ معروف اداکارہ ایمان علی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ان کے مداح دنگ رہ جائیں گے

’’ مجھے اپنا آپ اور شکل اچھی نہیں لگتی اور۔۔‘‘ معروف اداکارہ ایمان علی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ان کے مداح دنگ رہ جائیں گے