in

عالمی برادری یورپ میں بڑھتااسلاموفوبیا روکنے کیلئےکردارادا کرے

عالمی برادری یورپ میں بڑھتااسلاموفوبیا روکنے کیلئےکردارادا کرے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلاموفوبیا کا رجحان یورپ بھر میں بڑھ رہا ہے جو تشویشناک ہے اور ہمیں اس کے آگے بندھ باندھنا ہوگا۔
سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو اس معاملے پر مصلحت کا شکار ہوکر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر میں نے معاملے کو او آئی سی اجلاس میں بھی اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی حالیہ وزرائے خارجہ اجلاس میں میری پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظورہوگئی تھی اور یہ فیصلہ ہوا تھا کہ فورم کے اقوام متحدہ میں موجود مستقل مندوبین معاملے پر بین الاقوامی برادردی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نیویارک میں بھی یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم سے بات ہوئی تھی جنہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پیش رفت ہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اس طرح کا واقعہ ہوا تھا مگر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے معاملے کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا تھا اور بردباری کا مظاہرہ کرکے متاثرین کی داد رسی کی تھی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بھی بے گناہ مسلمانوں پر مسلسل خنجروں سے حملے ہورہے ہیں جبکہ کینیڈا میں سن 2017 میں بھی مسجد پر حملے میں 6 افراد کو شہید کیا گیا تھا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری کو اس ٹرینڈ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کینیڈا میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے معاملے کا بروقت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ کینیڈا میں اس قسم کی سوچ کو پنپنے نہیں دیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈین ہائی کمشنر سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے اور میں نے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور ان کے سامنے پوری روداد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے کینیڈین وزیرخارجہ سے کل بات کروں گا تاکہ مل کر اس واقعے کی تحقیقات ہوں کیونکہ یہ صرف نفرت نہیں دہشتگردی کا کیس بھی ہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی قونصل جنرل نے متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا ہے اور ہم نے انہیں اپنی خدمات پیش کی ہیں، حکومت پاکستان متاثرہ فیملی کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ذہنی معذور افراد بھی اپنا بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے

ذہنی معذور افراد بھی اپنا بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے

امریکافوجی اڈوں کیلئے آرمی چیف سےرابطے میں ہے،خرم دستگیرکادعویٰ

امریکافوجی اڈوں کیلئے آرمی چیف سےرابطے میں ہے،خرم دستگیرکادعویٰ