in

لاہور:خاتون کو سابقہ شوہر نے بچوں کے سامنے قتل کردیا

لاہور:خاتون کو سابقہ شوہر نے بچوں کے سامنے قتل کردیا

دوبارہ شادی سے انکار پر قتل کیا،پولیس

لاہور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بھائی کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی کو 3 بچوں کے سامنے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یوسف اور اس کے بھائی نے واردات کے بعد مقتولہ کی لاش ہربنس پورہ میں واقع اپنے گھر کے صحن میں دبا دی تھی تاہم مقتولہ کےبیٹے کی نشاندہی پرلاش برآمد کرلی۔

چالیس سالہ زینب نے چند سال قبل اپنے پہلے شوہر یوسف سے طلاق لے کر دوسری شادی کی تھی تاہم وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

سابقہ شوہر یوسف زینب کو دوبارہ نکاح کرنے پر مجبور کر رہا تھا لیکن وہ اس پر رضامند نہیں تھی۔ یوسف اور اس کے بھائی نے رات گئے ورغلا کر خاتون اور تینوں بچوں کو گھر بلایا جہاں زینب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اور لاش صحن میں دبا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوچکے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:اب طیاروں میں فضا میں ہی فیول بھرا جا سکے گا

ویڈیو:اب طیاروں میں فضا میں ہی فیول بھرا جا سکے گا

Karachi Police

کراچی: میکسیکن خاتون بچے سمیت بازیاب