in

شوگرمافیاجیسےلوگ بہت سےاداروں میں موجودہیں،عمران

شوگرمافیاجیسےلوگ بہت سےاداروں میں موجودہیں،عمران

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف ہم نے بلاامتیاز تحقیقات کیں۔ بد قسمتی سے اور جگہوں پر بھی شوگر مافیا جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد میں 8 جون کو وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے نمائندوں سے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فواد چوہدری،فخر امام، فرخ حبیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔ کسانوں کوسہولیات دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ہماری حکومت نے گنے پر اجارہ داری کو ختم کیا، شریف خاندان نے ذاتی مفاد کیلئے کسانوں کا استحصال کیا۔ اس موقعے پر جمشید چیمہ نے کہا کہ کسانوں سے سرکاری ریٹ سے کم نرخ پر گنا خریدا گیا۔ جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا، گنے کے کاشتکاروں سے 80ارب روپے لوٹے گئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو دیکھا چینی کی قیمت بڑھ رہی تھی۔ کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہیں مل رہی تھی۔ شوگر مافیا مہنگی چینی بیچتا اور کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، جب ایف آئی اے نے شوگر مافیا کی انکوائری کی تو انہیں دھمکیاں ملیں۔ شوگر مافیا کے خلاف بلاامتیاز تحقیقات کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کسانوں کو بروقت پیسے ادا کیے گئے۔ کپاس کے علاوہ دیگر تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ بدقسمتی سے دیگر جگہوں پر بھی شوگر مافیا جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔ جو ملک تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک تباہ کردیتی ہے۔ جب حکمران پیسہ بناتے ہیں تو ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔ مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ انصاف اور حق پر فیصلہ کیا، ميں کسی لابی کا حصہ نہيں۔ شريعت کی سب سے بڑی چيز انصاف ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شلپا شیٹی کا راج کندرا سے تعلق کب اور کیسے شروع ہوا پہلی ڈیٹ کہاں ہوئی؟ اداکارہ نے روداد سنادی

شلپا شیٹی کا راج کندرا سے تعلق کب اور کیسے شروع ہوا پہلی ڈیٹ کہاں ہوئی؟ اداکارہ نے روداد سنادی

اسلام دشمنی نے پاکستانی نژاد کینیڈین بچے کو تنہا کردیا

اسلام دشمنی نے پاکستانی نژاد کینیڈین بچے کو تنہا کردیا