in

شہبازتتلا قتل کیس: گرفتارایس ایس پی کی درخواست ضمانت مسترد

SSP

لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخرعدیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ایس ایس پی مفخر عدیل کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز تتلا کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پولیس نے بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔

پراسيکیوشن نے بتایا کہ مفخر عدیل پر شہباز تتلا کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے درج کر رکھا ہے-

مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مفخرعدیل نے متقول شہباز کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں ميں اغوا کرنے کی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔

عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسلمان نہیں لیکن مختصرکپڑے پہننا پسند نہیں، سنیتا مارشل

مسلمان نہیں لیکن مختصرکپڑے پہننا پسند نہیں، سنیتا مارشل

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اختتام پذیر 

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اختتام پذیر