in

سندھ کے ساتھ ناانصافیوں ازالہ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے ساتھ ناانصافیوں ازالہ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کو اب خط لکھنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافیوں ازالہ کیا جائے۔ رواں ماہ وزیراعظم کو 6 صفحات پرمشتمل خط لکھا جس میں ناانصافیوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 7.1 ارب روپے نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) کی لاگت بتائی گئی لیکن ہمارا کوئی نیا پراجیکٹ اس میں نہیں رکھا گیا۔ کوشش ہے ہمارا روڈ نیٹ ورک بہترہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراض اٹھایا کہ کراچی لاہور موٹروے بننی تھی لیکن لاہور سے سکھر تک موٹر وے بنائی گئی۔ ملک میں روڈ نیٹ ورک بہتر ہوگا تو معیشت میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل کے 8 ممبران ہیں اور آئین کے مطابق ملک بھر سے 13 افراد ہوتے ہیں۔ جس کے سال میں 2 اجلاس ہوتے ہیں وفاق وہ وقت پرنہیں کراتی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب کے لیے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز دیے، کراچی حیدرآباد موٹروے کے معاملے سے سب آگاہ ہیں۔ پنجاب اور دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے 25 فیصد حصہ دیں۔

وفاقی کی جانب سے سندھ کے اعتراضات دور نہیں کیے گئے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں پرخوشی ہے۔ صرف یہی نہیں وفاقی حکومت نے تینوں صوبوں کے منصوبے 7 سے بڑھا کر 15 ارب روپے کےکیے لیکن سندھ کو نظر انداز کیاگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انگلش فاسٹ بولر کو 10سال پرانی ٹوئٹ مہنگی پڑگئی

انگلش فاسٹ بولر کو 10سال پرانی ٹوئٹ مہنگی پڑگئی

imran-khan

وزیراعظم کل پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کرینگے