in

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

گھوٹکی کے ريتی ريلوے اسٹيشن کے ریل گاڑی کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔ حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرعثمان عبد اللہ نے تصدیق کی ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں اب تک 62 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 10 زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے تاہم ریسکیو آپریشن کاسلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ايکسپريس کی 4 بوگياں ٹريک سے اترگئیں تھی جبکہ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں،9 بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثر ہوکر پٹڑی سےاتریں۔

گھوٹکی:مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، 40افراد جاں بحق

پاکستان ریلوے کی ترجمان نازیہ جبین نے بتایا کہ ٹرین حادثہ صبح 4 بجے پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ نے کافی حد تک امدادی کاموں کو مکمل کیا ہے اور مزید کاموں کے لیے ہیوی مشینری منگوالی ہے۔

گھوٹکی ٹرین حادثے میں کی معلومات حاصل کرنے کےلیے ریلوے حکام نے نمبرز جاری کیے گئے ہیں جہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ڈہرکی ریل گاڑی حادثہ،جاں بحق افرادکی تعداد48ہوگئی،200 زخمی

فیصل آباد سے 0419200488اور 03334805996، راولپنڈی سے 0519270834، روہڑی اور سکھر سے 0715813433، 0719310087 جبکہ کراچی سے 03003754200 ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یاسر نواز کے بیان پر اداکارہ علیزے شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا 

یاسر نواز کے بیان پر اداکارہ علیزے شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا 

کینیڈا: نوجوان نےمسلمان خاندان پر ٹرک چڑھادیا، 4افراد جاں بحق

کینیڈا: نوجوان نےمسلمان خاندان پر ٹرک چڑھادیا، 4افراد جاں بحق