in

بتایا جائے کہ قوم کو کتنے میں بیچا جارہا ہے،طلال چوہدری

بتایا جائے کہ قوم کو کتنے میں بیچا جارہا ہے،طلال چوہدری

رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں کشمیر سے متعلق معاملات، پاک بھارت مذاکرات اور امریکا کو فوجی اڈے دینے جیسی تمام خبریں بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے ملتی ہیں، حکومت بھی تو قوم کو بتائے کہ انہیں کتنے میں بیچا جارہا ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا کو فوجی اڈے دینے سے متعلق خبروں پر پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے کیا انہیں ہر چیز کا علم بین الاقوامی اداروں سے ہوگا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف یمن میں فوج بھیجتے تو ہمیں پانامہ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نےمزید کہا کہ اگر بات چیت خفیہ ہورہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی سودے بازی ہور ہی ہے۔

ریلوے حادثات سے متعلق رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کوئی حادثہ ہوجائے تو وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے کیوں کہ ہم ہمیشہ حقائق مد نظر رکھ کر بات کرتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا سعد رفیق اور وزیرریلوے اعظم سواتی کو ایک ساتھ بٹھا کر قوم کو بتانا چاہیے کہ کس کی اپنے محکمے کے لیے کارکردگی کیا رہی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی منظوری سن 2016 میں دی جاچکی ہے لیکن منصوبے پر کوئی کام نہیں ہورہا۔ ان کا مزید کہنا  تھا کہ اگر ہماری منصوبہ بندی کے مطابق کام چل رہا ہوتا تو وہ منصوبہ اب تک مکمل ہوچکا ہوتا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ امریکا  کو فوجی اڈے دینا پاکستان کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہم نے سلالہ واقعے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے رکھا تھا ویسے ہی اب بھی معاملے کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے پوچھنا چاہیے کہ آیا ہمیں امریکا کو فوجی اڈے دینے چاہیں یا نہیں اور جو فیصلہ پارلیمنٹ کا ہوگا اس کو پھر کوئی بھی مسترد نہیں کرسکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاپتہ افراد کے 2ہزار296 کیسز باقی ہیں،کمیشن

لاپتہ افراد کے 2ہزار296 کیسز باقی ہیں،کمیشن

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کردیں