in

ڈہرکی ریل گاڑی حادثہ،جاں بحق افرادکی تعداد43ہوگئی،200 زخمی

ڈہرکی ریل گاڑی حادثہ،جاں بحق افرادکی تعداد43ہوگئی،200 زخمی

گھوٹکی کے ريتی ريلوے اسٹيشن کے ریل گاڑی کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے۔ حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریتی ریلوے اسٹیشن کے قريب ملت ايکسپريس کی 4 بوگياں ٹريک سے اتريں تو دوسرے ٹريک پر آنے والی سرسيد ايکسپريس نے ٹکر مار دی۔

ريلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقيقات کررہے ہيں، حقائق سامنے لائيں گے، تاہم مسافروں نے الگ کہانی سنائی اور میڈیا کو بتایا کہ ملت ايکسپريس پہلے سے ہی خراب تھی، جس کا ريلوے حکام کو بھی عمل تھا۔ بروقت اقدامات کيے جاتے تو درجنوں خاندان متاثر نہ ہوتے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ حکام کو معلوم تھا کہ ملت ايکسپريس کا کلمپ ٹوٹا ہوا ہے۔ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات ساڑھے 3 بجے ہوا۔ حادثے میں کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4 بوگياں گھوٹکی کے ريتی اسٹيشن پر اپنا ٹريک چھوڑ کر دوسرے ٹريک پر گری ہوئی تھیں کہ اسی دوران مسافر سنبھلنے ميں کوشاں تھے کہ اسی ٹريک پر آنيوالی سرسيد ايکسپريس نے بوگيوں کو ٹکر دے مار دی۔

ایک عينی شاہد مسافر نے حادثے ميں اپنی بيوی، بيٹی اور دوست کو کھويا۔ موقع پر امدادی کارروائياں اب بھی جاری ہيں۔ ريلوے حکام کے مطابق تحقيقات کے بعد حادثے کی وجوہات سامنے لائی جائيں گی۔

محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نے انفارمیشن ڈیسک کا ٹیلی فون نمبر جاری کردیا اور کہا ہے کہ مسافروں کے رشتہ دار 0719310087 پر رابطہ کریں۔

گھوٹکی ٹرین حادثے میں کی معلومات حاصل کرنے کےلیے ریلوے حکام نے نمبرز جاری کردیے۔

فیصل آباد سے 0419200488اور 03334805996، راولپنڈی سے 0519270834، روہڑی اور سکھر سے 0715813433، 0719310087 جبکہ کراچی سے 03003754200 ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے ميں ٹرین کی تینوں بوگياں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماشکیل میں سلنڈر کا دھماکا، 8 افراد جاں بحق

ماشکیل میں سلنڈر کا دھماکا، 8 افراد جاں بحق

بوڑھی ماں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بدبخت بیٹا گرفتار کرلیا

بوڑھی ماں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بدبخت بیٹا گرفتار کرلیا