in

جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر کارروائی کل تک ملتوی

Javed Latif

لاہور کی سیشن عدالت نے ریاست مخالف بیان دینے کے مقدمہ میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی اور مدعی کے وکیل کو طلب کر لیا۔

پیر 7جون کو ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت میں مدعی کے وکیل نے نیا وکالت نامہ جمع کروایا اور دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے مدعی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

جاوید لطیف کا ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع

عدالت نے مدعی کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جاوید لطیف نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

پنجاب کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

گلیشیرز پگھلنے کے باعث آبی ذخائر میں  بتدریج اضافہ

گلیشیرز پگھلنے کے باعث آبی ذخائر میں بتدریج اضافہ