in

لاہور:اسکول کی دیوار گرنے سے طالبہ جاں بحق،زخمی

لاہور:اسکول کی دیوار گرنے سے طالبہ جاں بحق،زخمی

لاہور میں اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق، جب کہ زخمی ہوگئیں۔ وزيراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے ذمہ داران کيخلاف کارروائی کا حکم دے ديا۔

واقعہ گرین ٹاؤن میں واقع نجی اسکول میں پیش آیا، جہاں دیوار کا بالائی حصہ نیچے کھڑی طالبات پر جاگرا- حادثے میں 11 سالہ ایشال جاں بحق اور 5 طالبات زخمی ہوئیں۔

زخمی ہونے والی 2 بچیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، جب کہ 3 کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں غفلت ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بجلی سستی ہوگئی

بجلی سستی ہوگئی

ویڈیو:گھوٹکی ٹرین حادثہ کیوں ہوا،عینی شاہدکاانکشاف

ویڈیو:گھوٹکی ٹرین حادثہ کیوں ہوا،عینی شاہدکاانکشاف