in

کراچی بحریہ ٹاؤن: 120مظاہرین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Bahria Town Karachi

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بحريہ ٹاؤن ميں جلاو گھيراو اور توڑ پھوڑ کے الزام ميں گرفتار 120 مظاہرين کو دو روزہ جسمانی ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کر ديا۔

پیر 7جون کو گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر شریک ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، جس پر عدالت نے مظاہرین کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 6جون کی شام مظاہرین نے کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں حملہ کرتے ہوئے کئی گاڑیاں اور دکانیں جلا دی تھیں۔ بعدازاں پویس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کیا۔

کراچی:بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین نے کئی گاڑیاں، دکانیں جلا دیں

مظاہرہ کس نے منعقد کیا؟

بحریہ ٹاون کی جانب سے گوٹھوں کی زمینیں ہتھیانے پر صوبے کی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ ایکشن کمیٹی نے مظاہرے کی کال دی تھی۔

کمیٹی میں قادر مگسی، جلال محمود شاہ، ایاز لطیف پلیجو اور دیگر سندھی قوم پرست رہنما شامل ہیں۔ اس طرح کے متعدد مظاہروں کی قیادت کرنے والی سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس نے بھی مظاہرے کی حمایت کی تھی۔

سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے حفیظ بلوچ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ”جیسے ہی احتجاج پرتشدد ہوگیا تو ہم نے اپنے تمام کارکنان کو واپس بلا لیا تھا اور وہاں جو کچھ ہوا اس میں ہم شریک نہیں تھے البتہ سندھ ایکشن کمیٹی کے ممبر اس میں شامل ہوسکتے ہیں”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sri Lanka flood

سری لنکا میں سیلاب سے 14افراد ہلاک

’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کی اداکارہ اویلن شرما نے چپکے سے شادی کرلی

’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کی اداکارہ اویلن شرما نے چپکے سے شادی کرلی