in

اپرکوہستان:مسافر ویگن دریائے سندھ میں جاگری،15افراد جاں بحق

اپرکوہستان:مسافر ویگن دریائے سندھ میں جاگری،15افراد جاں بحق

ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی

اپرکوہستان میں پانی باء  کے مقام پر مسافر ویگن دریا میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او عارف جاوید کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ویگن چلاس سے راول پنڈی جارہی تھی۔ ویگن میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جن میں میاں بیوی سمیت ان کے 5 بیٹے اور 6 بیٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک اور رشتہ دار بھی ویگن میں سوار تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے کے باعث ویگین میں موجود تمام افراد دریا میں جا گرے ہیں۔ امدادی ٹیمیں مسافروں کو دریا سے نکالنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں تاہم دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ  تیز ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ اب تک 1 خاتون کی لاش کو دریا سے نکال کر داسو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل6: مزید 4کھلاڑیوں ویزے جاری

پی ایس ایل6: مزید 4کھلاڑیوں ویزے جاری

مائرہ قتل کیس ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

مائرہ قتل کیس ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع