in

پلاٹوں پرقبضے کاکیس: کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع

Saiful Malook Khokhar

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سرکاری دستاویزات میں خرد برد کر کے پلاٹوں پر قبضے کے مقدمے میں نامزد کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتوں میں 14 جون تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے تاہم پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر کیس میں کوٸی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

عدالت نے سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت پر میں 14جون تک توسیع کر دی۔ عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے آٸندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

کھوکھر برادرن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر ملزمان کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش کر چکے ہیں جس میں ملزمان کو تفتیشی رپورٹ میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال میں زیرِعلاج

دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال میں زیرِعلاج

اداکارہ رمشا خان کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے ؟ خود ہی بتا دیا

اداکارہ رمشا خان کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے ؟ خود ہی بتا دیا