in

فرزانہ راجہ اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

فرزانہ راجہ اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جج اصغرعلی کا کہنا تھا کہ فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فردِ جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن کو کسی مرحلے پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 14جون تک ملتوی کردی ہے۔ آئندہ سماعت میں شریک ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نیب نے فرزانہ راجہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

واضح رہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن پر اختیارات کےغلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ فرزانہ راجہ نے خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب راولپنڈی نے ریفرنس دائر کیا جس کی چئیرمین نیب نے 3 دسمبر2019 کو منظوری دی تھی۔

کرپشن کے ریفرنس میں فرزانہ راجا کے اشتہارات جاری کئے گئے تھے اور مہلت دی گئی تھی کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔ فرزانہ راجا کی جانب سے بارہا کہا گیا تھا کہ وہ بیرون ملک ہیں اور واپس نہیں آسکتیں، اس لئے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوادر:بندرگاہ سےافغان ٹرانزٹ ٹریڈکےتحت بحری جہازسےکھاد کی منتقلی

گوادر:بندرگاہ سےافغان ٹرانزٹ ٹریڈکےتحت بحری جہازسےکھاد کی منتقلی

جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ بھی میدان میں آگئے بشریٰ انصاری پر برس پڑے

جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ بھی میدان میں آگئے بشریٰ انصاری پر برس پڑے