in

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق

گھوٹکی کے ريتی ريلوے اسٹيشن کے قريب دو مسافر ٹرينيں آپس میں ٹکرا گئيں، جس کے نتیجے میں 36افراد جاں بحق جبکہ 50زائد زخمی ہوگئے۔محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نے انفارمیشن ڈیسک کا ٹیلی فون نمبر جاری کردیا اور کہا ہے کہ مسافروں کے رشتہ دار 0719310087 پر رابطہ کریں۔

کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ايکسپريس کی 4 بوگياں ٹريک سے اتر گئیں تھی جبکہ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں،9 بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثر ہوکر پٹڑی سےاتریں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت زيادہ تر مسافر سورہے تھے جبکہ ڈيڑھ گھنٹے سے زيادہ گزرنے کے بعد بھی ریلوے کا عملہ جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا تھا۔

حادثے میں زخمی مسافروں کو ريتی رولر ہيلتھ سينٹر، ڈہرکی ميرماتھيلو اور اوباڑہ کے اسپتال منتقل کرديا گيا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ریتی اور ڈہرکی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کیلئےہیوی مشینری طلب کرلی ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی ترجمان نازیہ جبین نے بتایا کہ ٹرین حادثہ صبح 4 بجے پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ نے کافی حد تک امدادی کاموں کو مکمل کیا ہے اور مزید کاموں کے لیے ہیوی مشینری منگوالی ہے۔

ترجمان نےبتایا کہ امدادی کام ایک گھنٹے کےاندر شروع کردیا گیا ہے۔ ہیوی مشینری فوری طور پر نہ پہنچنے کی وجہ اس کو چلانے کے طریقہ کار میں وقت لگنا ہے۔

حادثے سے متعلق انھوں نے کچھ تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور بتایا کہ سینئر افسران اس کی تحقیقات کریں گے۔ نازیہ جبین نے بتایا کہ اس ٹریک پر پہلے بھی کام ہوا ہے۔

روہڑی ٹرین حادثہ: غفلت پر 5 ریلوے افسران معطل

حادثے کے مقام پر ريسکيو ٹيميں بہت تاخير سے پہنچيں جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگيوں ميں پھنسے افراد کو نکالا۔

گھوٹکی کے قريب حادثے کے بعد دونوں ٹريک پر ٹرينوں کی آمد و وفت بند کردی گئی ہے جبکہ ديگر ٹرينوں کو مختلف اسٹيشنوں پر روک لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ سازش کے تحت ہوئی، ایم کیوایم

بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ سازش کے تحت ہوئی، ایم کیوایم

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر:سندھ میں نویں جماعت سےیونیورسٹی تک تعلیمی سرگرمیاں شروع