in

اہم خبر:سندھ میں نویں جماعت سےیونیورسٹی تک تعلیمی سرگرمیاں شروع

News-Outlook_urdu-version

پیر 7جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب ميں آج سے اسکول کھل گئے جبکہ سندھ ميں بھی نويں جماعت سے يونيورسٹی تک تعليمی سرگرميوں کا آغاز ہوگیا۔ سندھ حکومت نے کاروبار کا دورانيہ بھی 2گھنٹے بڑھا کر رات 8بجے تک کر ديا جبکہ ويکسينشن لازمی قرار دے دی گئی، سرٹيفیکيٹس چيک ہوں گے۔

سندھ کرونا ٹاسک فورس نے ايس او پيز کے ساتھ سيلون، ساحل اور پارکس کھولنے کی بھی منظوری دے دی۔ ريسٹورنٹس ميں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوگی جبکہ دو ہفتے بعد آؤٹ ڈور شاديوں کی اجازت بھی دے دی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ حکومت نے آئی ايم ايف سے معاہدہ کر کے قوم کی خوداری کو داؤ پر لگا ديا، مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر نااہلی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قيمتيں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافيہ نے اربوں کما لیے۔

شاہد خاقان عباسی نے استعفوں کے معاملے پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پيپلز پارٹی جيسی بڑی جماعت اسمبلی ميں بيٹھی ہوگی تو استعفوں کا کوئی فائدہ نہيں اس لیے نئی حکمت عملی بنانی پڑے گی۔

مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے اسٹيبلشمنٹ سے رابطوں کی ترديد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے فوج سے کوئی رابطہ نہيں کيا، ن ليگ کا مقصد شفاف اليکشن ہے۔

کراچی سپر ہائی وے پر قائم بحريہ ٹاؤن پر مشتعل مظاہرين نے دھاوا بول ديا۔ داخلی دروازے، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگيا۔ پوليس نے مظاہرين کو منشتر کر ديا، ايم نائن موٹر وے کے دونوں ٹريک ٹريفک کيلئے بحال کرا ديے۔

راولپںڈی ميں ڈاکوؤں کی گاڑی چھيننے کی کوشش ڈولفن فورس نے ناکام بنا دی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ گولياں لگنے سے ايک شہری جان سے گيا اور خاتون زخمی ہوگئی۔

جامشورو ميں منگنی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گر گئی جس سے 40سے زائد خواتين اور بچے زخمی ہوگئے۔ 10 خواتين کی حالت تشويشناک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق

شہداد کوٹ گھریلو جھگڑے کے باعث دو افراد قتل ملزم گرفتار

شہداد کوٹ گھریلو جھگڑے کے باعث دو افراد قتل ملزم گرفتار