in

بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ سازش کے تحت ہوئی، ایم کیوایم

بحریہ ٹاؤن میں توڑپھوڑ سازش کے تحت ہوئی، ایم کیوایم

متحدہ قومی موومنٹ خاموش نہیں رہے گی

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی آنکھ کے نیچے بحریہ ٹاؤن میں یہ توڑ پھوڑ ایک سازش کے تحت ہوئی۔

کراچی میں بہادرآباد مرکز میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان لوگوں نے بہت بڑا سرمایہ بحریہ ٹاؤن میں لگایا۔ بجائے ریونیو افسران کے دفاتر اور وزیراعلیٰ کے دفتر کے پرتشدد طریقے سے بحریہ ٹاؤن پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عام آدمی جو وہاں رہ رہا ہے انکی املاک کو جلایا اور لوٹا گیا۔ صوبائی حکومت لوگوں کی جان وال کی حفاظت کرنے میں یہ ناکام رہی۔ اس پورے معاملے میں احتجاج کرنے والے افراد کہاں تھے۔ سوال اٹھایا کہ بحریہ ٹاؤن کے مالکوں یا حکومت کا کیا نقصان ہوا؟

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ لوگوں کو مبینہ طور پر بے دخل کیا جارہا تھا تو حکومت سہولت کار تھی۔ چئیرمین پیپلز پارٹی آج مرغی اور انڈوں پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان آج غائب ہیں، وہ کراچی کے بیٹے ہوتے تو آج حق ادا کرتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے ساتھ اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو عاصم اظہر سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر پر برس پڑے

میرے ساتھ اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو عاصم اظہر سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر پر برس پڑے

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق