نیواسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے اسلحہ سمیت داخل ہونے والے2 افراد گرفتار کرلیے۔
ترجمان اے ایس ایف کےمطابق منگل کو ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑی کے 2 سواروں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان سےایس ایم جی رائفل،57 گولیاں ،5 میگزین برآمد ہوئے۔
اے ایس ایف کےمطابق ملزمان حمزہ اور شفقت سے 12 بور شارٹ گن، 2 میگزین بھی برآمد کئے گئے۔ کار سوار دونوں افراد اسلحے کا لائسنس پیش نہ کرسکے۔
اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔