in

وفاقی سرکاری اسکولز کے طلبا کوبغیرامتحان پروموٹ کرنیکا فیصلہ

وفاقی سرکاری اسکولز کے طلبا کوبغیرامتحان پروموٹ کرنیکا فیصلہ

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا کو ریلیف دے دیا گیاْ۔ پہلی سے چوتھی، جب کہ چھٹی اور ساتویں جماعتوں کے بچوں کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق بچوں کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا، جب کہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھی متعلقہ محکمے کو ارسال کی، جس کی وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔ سینڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔

دوسری جانب کرونا کیسز کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کل پیر 7 جون سے کھولے جا رہے ہیں۔ این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے، جب کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وبا سے نمٹنے کیلئے شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل بروز پیر 7 جون سے شروع ہوں گی۔

وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی جامعات بھی پیر سے کھلیں گی، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بوسنیاکےقصائی کےمقدمےکافیصلہ8جون کوسنایاجائیگا

بوسنیاکےقصائی کےمقدمےکافیصلہ8جون کوسنایاجائیگا

اسکولز کھولنے ہیں تو تمام اساتذہ کی ویکسین لازمی ہوگی،مراد

اسکولز کھولنے ہیں تو تمام اساتذہ کی ویکسین لازمی ہوگی،مراد