in

سندھ: تعلیمی سرگرمیاں 7جون سے بحال کرنے کا اعلان

Covid Schools

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں پیر 7جون سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اتوار 6جون کو سندھ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں جماعت سے یونیورسٹی تک کل سے تدریسی عمل شروع ہوگا جبکہ پرائمری اور سیکنڈری کلاسز دوسرے مرحلے میں شروع ہوں گی۔

اسکے ساتھ صوبائی حکومت نے تاجروں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں 7 جون سے مارکیٹس کا دورانیہ شام 8بجے تک بڑھا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کی تجاویز کی بنیاد پر فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگی اور 15دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس چیک کیے جائیں گے۔

آؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

اسکے علاوہ ساحل اور سی ویو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2ہفتوں بعد شادی ہالز اور آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل اجلاس میں بتایا گیا کہ 5جون کو کراچی میں کیسز کی شرح 8.5 فیصد تھی اور یکم جون کو کراچی میں 12.45 فیصد کیسز تھی۔ 5 جون کو حیدرآباد میں 11.06 فیصد کیسز تھی۔

اس وقت کراچی میں 79مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ شہید بے نظیر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو اگلے 3 مہینوں میں 18 ملین لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف دے دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 سوئی ناردرن نے جلد کنکشن دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

 سوئی ناردرن نے جلد کنکشن دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

کراچی: بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کا حملہ

کراچی: بحریہ ٹاؤن میں مظاہرین کا حملہ