in

مانسہرہ:گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مانسہرہ:گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مانسہرہ کے علاقے لساں نواب روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق گاڑی سرن ندی میں گری، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا۔ گاڑی مانسہرہ سے تھرمنگ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انکل آپ جاﺅ لڑکی نہیں دیکھی کبھی ادھر دیکھو اور۔۔ بھارتی اداکارہ ارکھی ساونت نے سڑک پر کھڑے ہو کر انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنا ڈالیں 

انکل آپ جاﺅ لڑکی نہیں دیکھی کبھی ادھر دیکھو اور۔۔ بھارتی اداکارہ ارکھی ساونت نے سڑک پر کھڑے ہو کر انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنا ڈالیں 

 سوئی ناردرن نے جلد کنکشن دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

 سوئی ناردرن نے جلد کنکشن دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی