in

جماعت اسلامی کا کےاليکٹرک ہیڈآفس کےگھیراؤکااعلان

جماعت اسلامی کا کےاليکٹرک ہیڈآفس کےگھیراؤکااعلان

کراچی میں جماعت اسلامی نے پیر 7 جون سے کے الیکٹرک کے خلاف روزانہ احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ 12 جون کو کے اليکٹرک کے ہيڈ آفس کا گھيراؤ کیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور مظاہروں کے دوران کراچی الیکٹرک کی معاون جماعتوں کو بے نقاب کریں گے۔ کے اليکٹرک کا فرانزک آڈٹ اور اس کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بحلی کا بحران ہے اور دوسری طرف کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اور نیپرا عوام کو سہولت دینے کی بجائے کے الیکٹرک کو نواز رہے ہیں، اضافی بجلی کے باوجود سات، سات گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، اس کے باوجود کراچی میں بجلی فی یونٹ 8 روپے مہنگی کی جارہی ہے۔

حافظ نعیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی تمام سیاسی جماعتیں کے۔الیکٹرک کے ساتھ مل کر کراچی کے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، سابق ناظم نعمت اللّٰہ خان کے بعد کراچی کو ملنے والے پانی میں ایک بوند کا اضافہ نہیں ہوا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ کے۔الیکٹرک کے خلاف پانچ سال سے زیر التواء جماعت اسلامی کی درخواست فوری طور پر سنی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیونی: ایک مچھلی نے ماہی گیر کو مالا مال کردیا

جیونی: ایک مچھلی نے ماہی گیر کو مالا مال کردیا

شمالی علاقوں میں برف تیزی سے پھگلنا شروع ہوگئی

شمالی علاقوں میں برف تیزی سے پھگلنا شروع ہوگئی