in

بغاوت کامقدمہ، محسن داوڑ اور منظورپشتین کواشتہاری قرار دینے کاحکم

بغاوت کامقدمہ، محسن داوڑ اور منظورپشتین کواشتہاری قرار دینے کاحکم

اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کے مقدمے میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم ديتے ہوئے اشتہارات اور ملزمان کے خاکے شائع کرنے کی ہدایت کردی۔

اشتعال انگیز تقریر اور باغیانہ خیالات کے اظہار پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، علی وزیر گرفتار ہیں جبکہ محسن داوڑ اور منظور پشتین مقدمے کے مفرور ملزمان ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور منظور پشتین اور محسن داوڑ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا، حکام سے کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خاکے اور اشتہارات بھی شائع کئے جائیں۔

عدالت نے ملزمان کی جائيداد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ پولیس کی ملزمان علی وزیر سمیت دیگر کی آواز کے نمونے لینے کی درخواست منظور کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے آڈیو سیمپل کا اسلام آباد سے فارنزک کروایا جائيگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے میں گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 16 جون کو ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید پر ہانیہ عامر خود میدان میں آگئیں 

ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید پر ہانیہ عامر خود میدان میں آگئیں 

کندھ کوٹ: کچے میں آپریشن، 3 ڈاکو زخمی

کندھ کوٹ: کچے میں آپریشن، 3 ڈاکو زخمی