in

کندھ کوٹ: کچے میں آپریشن، 3 ڈاکو زخمی

کندھ کوٹ: کچے میں آپریشن، 3 ڈاکو زخمی

پولیس نے ڈاکوؤں کےکئی ٹھکانے نذر آتش کردیئے

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں جاگیرانی گینگ کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ایک پھر شروع کرديا گيا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو زخمی ہوگئے، درجنوں ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں 300 سے زائد پولیس اہلکار شریک ہیں، کارروائی میں راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ کا استعمال کیا جارہا ہے، آپریشن کی ڈرون کمیرے سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں امن کی بحالی تک آپريشن جاری رہے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بغاوت کامقدمہ، محسن داوڑ اور منظورپشتین کواشتہاری قرار دینے کاحکم

بغاوت کامقدمہ، محسن داوڑ اور منظورپشتین کواشتہاری قرار دینے کاحکم

ماہ جون کا پہلا ہفتہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کیلئے کیسا ثابت ہوا کس کمپنی کے شیئر سب سے زیادہ فروخت ہوئے؟مکمل تفصیل جانئے

ماہ جون کا پہلا ہفتہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کیلئے کیسا ثابت ہوا کس کمپنی کے شیئر سب سے زیادہ فروخت ہوئے؟مکمل تفصیل جانئے