in

دنیانے بدقسمتی سےکبھی ماحولیات کےبچاؤ پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم

دنیانے بدقسمتی سےکبھی ماحولیات کےبچاؤ پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے دنیا میں پہلے کبھی ماحولیات کے بچاؤ کی فکر نہیں کی۔

پاکستان کی میزبانی میں عالمی ماحولیات کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے پختونخوا حکومت نے 1 ارب درخت لگانے کا فيصلہ کیا، بدقسمتی سے دنیا میں پہلے کبھی ماحولیات کے بچاؤ کی فکر نہیں کی گئی جس سے ملک کونقصان ہوا۔ موجودہ دور میں دنیا تسلیم کررہی ہے پاکستان کو آئندہ نسلوں کی فکر ہے، قدرتی ماحول کی بحالی کيلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے گلیشئیرز گلوبل وارمنگ کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں جس سے آگے چل کر دنیا بھر میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہونےوالا ہے۔ ہمارا 80 فيصد پانی گليشئرز سے آتا ہے، آج صرف لاہور میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اس کی وجہ لوگوں جانب سے جنگلات کی زمين پر قبضہ ہے جس کے باعث درخت ديکھتے ہی ديکھتے تباہ ہوگئے ہیں۔

کرونا کی طرح گلوبل وارمنگ کےاثرات پوری دنيا پر پڑيں گے، اگر پانی کے ذخائرنہ بڑھائےگئے تو پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔ ماضی میں دریاؤں کو بےدردی سے آلودہ کیا گیا۔ پہلے لوگ زمان پارک کے باہر لوگ رک کر نہر کا پانی پیتے تھے اب یہ دور آگیا ہے کہ نلکوں میں صاف پانی نہیں آتا۔

Image

عالمی حدت کی وجہ سے پانی کا بڑا مسئلہ سامنے آرہا ہے، عالمی حدت صرف ایک یا دو ممالک کو نہیں پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے۔ ٹمبر مافیا نے ملک میں بہت تباہی مچائی پورے پورے جنگلات تباہ کردیے۔ خیبرپختونخوا میں ان کا مقابلہ کیا جس میں ہمارے 10 فاریسٹ گارڈ شہید ہوئے۔  

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں مینگروز کم ہورہے ہیں پاکستان میں بڑھتے جارہے ہیں، پاکستان مینگروز کی ری جنریشن کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ مینگروز پاکستان میں بڑھ رہے ہیں جس میں ہماری حکومت کا اہم کردار ہے۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مختلف اقدامات کررہا ہے، میری نوجوانوں سے گزارش ہے کہ شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ ملک نہیں لیکن اسکے باوجود بڑی مشکل سے 10بلین ٹری کیلئے پیسہ نکالتا ہے، جو پیسہ بچتا ہےوہ بہت کم ہوتا ہے،جو قرضوں کی ادائیگیوں میں نکل جاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حریم شاہ کو ٹک ٹاک ویڈیو میں غیر قانونی کام کرنا مہنگا پڑ گیا 

حریم شاہ کو ٹک ٹاک ویڈیو میں غیر قانونی کام کرنا مہنگا پڑ گیا 

جوہی چاولہ پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جوہی چاولہ پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد