in

ڈیرہ غازی خان:لادی گینگ کےکارروائی، مرکزی ملزم رمضان کا قریبی رشتہ دارگرفتار

ڈیرہ غازی خان:لادی گینگ کےکارروائی، مرکزی ملزم رمضان کا قریبی رشتہ دارگرفتار

ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن میں مرکزی ملزم رمضان عرف رمضی کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیا گیا۔

لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن 12 ویں روز بھی جاری ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قبائلی علاقے ہفت گٹھ میں کاروائیوں کے دوران گینگ کے مزید ممکنہ ٹھکانوں کو مسمار کردیا اور عارضی پناہ گاہوں کو  آگ لگا دی گئی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر قبائلی علاقے ہفت گٹھ میں کاروائی کی گئی ہیں۔ ٹھکانوں کو مسمار کرنے کے لیے بھاری مشینری اور جدید ٹینکنالوجی استعمال کی گئی۔

پولیٹکل اسسٹنٹ کے مطابق لادی گینگ کے مرکزی ملزم رمضان عرف رمضی کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

جن ملزمان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے وہ قتل،اقدام قتل،دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملکی آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی آمد میں مزید بہتری

ملکی آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی آمد میں مزید بہتری

آسڑیلیا کے بعد ایک اور ملک نے پاکستانی آم درآمد کرنے کی منطوری دیدی

آسڑیلیا کے بعد ایک اور ملک نے پاکستانی آم درآمد کرنے کی منطوری دیدی