in

بھارت میں یورینیم کی فروخت،پاکستان کاتحقیقات کا مطالبہ

بھارت میں یورینیم کی فروخت،پاکستان کاتحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے بھارت میں یورینیم کی دوبارہ غیرقانونی فروخت پر شديد تشويش کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین جوہری مواد کوغلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کے متقاضی ہیں۔ یہ واقعات بھارت میں جوہری مواد کے لیے غیر قانونی مارکیٹ کا اشارہ دیتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارت میں 6 کلو گرام یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی خبریں دیکھی ہیں۔ اس سے قبل 7 کلو یورینیم کی فروخت کا واقعہ اپریل میں مہاراشٹر میں پیش آیا تھا۔ سلامتی کونسل کی قرارداد اور جوہری کنونشن جوہری مواد کے غلط استعمال کو روکتے ہیں۔ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جوہری مواد کی اس طرح کھلے عام فروخت سلامتی کونسل قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس بات کا سراغ لگانا ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش کیوں کی گئی اور اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ضلع بوکارو کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عہدیدار اب تک اصل مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس سے یہ حساس مادہ خریدا گیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد، جن پر غیر قانونی یورینیم کی تجارت میں ملوث گروہ کا حصہ ہونے کا شبہ ہے، اس کے خریدار کی تلاش کر رہے تھے اور اس کی قیمتیں 50 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی تھیں۔

کہا گیا کہ ‘یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے تابکار مادہ کس طرح حاصل کیا، تفتیش کے دوران انہوں نے مغربی بنگال، گریدی اور چند دیگر علاقوں کا ذکر کیا، ان کے پاس سے سات موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیا گیا ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پولیس نے 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم ضبط کیا تھا اور مغربی ریاست مہاراشٹر میں انتہائی تابکار مادے کو ‘غیر قانونی طور پر رکھنے’ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بھارت میں یہ دوسرا موقع تھا جب حالیہ برسوں میں اس طرح کے انتہائی حساس مادے کو پولیس نے قبضہ کیا۔ اس سے قبل 2016 میں پولیس نے مہاراشٹر کے علاقے میں تقریبا 9 کلوگرام (19.8 پاؤنڈ) یورینیم ضبط کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیاخلائی مخلوق اور یوایف اوہوتے ہیں؟، امریکی انٹیلیجنس کی وضاحت

کیاخلائی مخلوق اور یوایف اوہوتے ہیں؟، امریکی انٹیلیجنس کی وضاحت

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا