in

کراچی کے مسائل پروزیراعظم سے ایم کیوایم وفدکی ملاقات

کراچی کے مسائل پروزیراعظم سے ایم کیوایم وفدکی ملاقات

کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری ميں کراچی اور حیدرآباد کی ترقی پر غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے آج بروز جمعہ 4 جون کو ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایم کیو ایم کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کی، جب کہ دیگر رہنماؤں میں جاوید حنیف، عامر خان، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود رہے۔

وفد کی جانب سے شہر قائد کے مسائل اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی۔ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات، آئندہ بجٹ کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اتحادی امور پر بات چیت کی گئی۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا، جب کہ آئندہ بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کی اور بجٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پھلوں کے چمن سوات میں آلو بخارے کی بہار

پھلوں کے چمن سوات میں آلو بخارے کی بہار

ویڈیو:میکسیکو میں خودبخود بڑھنے والا پراسرار گڑھا

ویڈیو:میکسیکو میں خودبخود بڑھنے والا پراسرار گڑھا