in

فارن فنڈنگ:پی ٹی آئی کاجےیوآئی کیخلاف کیس دائرکرنیکافیصلہ

فارن فنڈنگ:پی ٹی آئی کاجےیوآئی کیخلاف کیس دائرکرنیکافیصلہ

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کے خلاف درخواست تیار کی گئی ہے، جسے الیکشن کمشین آف پاکستان میں دائر کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی پر دیئے گئے انٹرویو کا ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق جے یو آئی رہنما نے اپنے اںٹرویو میں یہ کہا تھا کہ فضل الرحمان ے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لی تھی۔

درخواست کے مطابق فضل الرحمان سمیت دیگر کئی رہنما نے ان دونوں ممالک کا تواتر سے دورہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں حافظ حسین احمد کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ فضل الرحمان نے 4 سینیر اور بانی رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے، جس میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے خود اپنے من پسند رہنماؤں کا ایک گروپ بنا رکھا ہے جس سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ناخوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار اپنی جماعتوں میں جمہوریت برداشت نہیں کرتے، جہاں کسی لیڈر کی شان کے خلاف بات کی گئی اس کی رکنیت ختم کردی جاتی ہے۔ فضل الرحمان پارٹی کا نام غلط اور اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بیانیے کی مخالفت پر حافظ حسین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Chaudhary Nisar

چوہدری نثار کےحلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے