in

اسلام آباد: فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کا مقدمہ درج

ISB police alert

اسلام آباد میں گزشتہ روز فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق موٹر سائیکلز پر سوار 4افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کو ایس ایچ او شمس کالونی نے بھاگتے ہوئے دیکھا۔

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2 اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں اہلکار سی ٹی ٹی آئی کالج کے چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ اہل کار ایگل فورس کا حصہ تھے اور موٹر سائیکل پر علاقے کی پیٹرولنگ پر مامور تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے دلچسپ انکشاف کردیا

واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھتی تھی اور ۔ ۔ ۔ جنت مرزا نے دلچسپ انکشاف کردیا

سندھ میں پینشن اصلاحات بل کی منظوری دیدی گئی

سندھ میں پینشن اصلاحات بل کی منظوری دیدی گئی