in

رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے، ڈاکٹرقیصرسجاد

رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے، ڈاکٹرقیصرسجاد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے۔

جمعہ کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا کہ مرغیوں کی بیماری رانی کھیت سے انسان متاثر نہیں ہوتے اور اس حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مرغی کھانا محفوظ اور یہ وائرس ہر سال آتاہے جس سے بہت ساری مرغیاں مرجاتی ہیں۔

ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ اس بیماری سے مرغیوں کی اموات روکنے کے لیے حکومت کچھ نہیں کرتی۔ انھوں نے بتایا کہ جب بھی مرغی لینے جائیں،مرغی خود جاکر کٹوائیں۔ باہر سے مرغی کھانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ متعلقہ ادارے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں۔

ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ جس کنٹینر میں مرغی کو کاٹ کر ڈالا جاتا ہے وہاں انتہائی گندگی ہوتی ہے۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ رانی کھیت کی بیماری روکنے کے لیے مرغیوں کو ویکسین دینا ضروری ہے۔ یہ بیماری ہجرت کرکے آنے والے پرندوں سے لگتی ہے۔ پولٹری فارمز کے معیار کو بھی بہتر بنانا اہم ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور سی ٹی ڈی کی کارروائی بم دھماکوں میں مطلوب چار دہشتگر د گرفتار

پشاور سی ٹی ڈی کی کارروائی بم دھماکوں میں مطلوب چار دہشتگر د گرفتار

فیصل واؤڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد،مزید تیاری کی ہدایت

فیصل واؤڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد،مزید تیاری کی ہدایت