in

فیصل واؤڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد،مزید تیاری کی ہدایت

فیصل واؤڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد،مزید تیاری کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نےفیصل واؤڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھرمسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل کو تیاری کی ہدایت کردی۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست ہم سن بھی سکتے ہیں یا نہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نےعدالت کوبتایا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کوحقائق کا جائزہ لے کر فیصلے کاحکم دیا۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصل واوڈا کے وکیل کومطئمن کرنا ہوگا۔

عدالت نے فیصل واؤڈا کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کو اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف ہے تو اپیل دائر کرتے،ہم اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کو کیسے کالعدم قرار دے سکتے ہیں،یہ درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے،آپ نظر ثانی درخواست وہیں دائر کرتے،یہ عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کو بائی پاس نہیں کرسکتی اوراسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے،آپ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں۔

بیرسٹر معیزاحمد نے عدالت کو بتایا کہ حلف نامہ چونکہ کراچی میں جمع کیا اس لیے یہاں کیس چلانا چاہتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کیس کی مثال موجود ہے، یہ عدالتی حدود کا معاملہ اور ٹیکنیکل مسئلہ ہے،دو ہائی کورٹ الگ الگ نہیں جاسکتیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب تو چھٹیاں ہو رہی ہیں، کیس اگست میں سنیں گےاورفی الحال حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتے۔

عدالت نے فیصل واؤڈا کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے، ڈاکٹرقیصرسجاد

رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے، ڈاکٹرقیصرسجاد

ویڈیو: ہنزہ کی بچہ پارٹی عائزہ خان اورعمران عباس کی مداح نکلی

ویڈیو: ہنزہ کی بچہ پارٹی عائزہ خان اورعمران عباس کی مداح نکلی