in

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 83 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ ان میں سے 34 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 893 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہے۔

جمعرات کو وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 52 اور سندھ میں 16 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 12 اموات، آزاد کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 2 اموات ہوئیں۔  این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہو گئی ہے۔

ٹیسٹ اور کیسز:۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 859 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد51 ہزار 478 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 5 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 846 مریض زیرِعلاج ہیں۔ پشاور میں 31 فیصد، ملتان میں 62 فیصد، لاہورمیں 31 فیصد،بہاولپور میں 36 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔

کراچی میں 35 فیصد، ایبٹ آباد میں 35 فیصد،ملتان میں 37 فیصد اور بہاولپور میں 33 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوہاٹ:فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق،2 زخمی

کوہاٹ:فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق،2 زخمی

دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان