in

اہم خبر: پنجاب میں پیر سے اسکول کھل جائیں گے

News-Outlook_urdu-version

جمعہ 4جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پنجاب ميں پير سے اسکول کھل جائيں گے جبکہ سندھ حکومت آج فیصلہ کريں گی۔ وزيراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمين کيلئے جولائی کی تنخواہ ويکسی نيشن سے مشروط کر دی۔ پنجاب ميں بھی سرکاری ملازمين کو 30جون تک ويکسين لگوانے کی ہدايت کر دی گئی۔

اسلام آباد ميں گرين فنانسنگ اسکيم کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے 10ارب شجرکاری مہم ميں بھرپور حصہ لينے کی اپيل۔

بيرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا آرڈیننس غير قانونی قرار ديا جائے۔ ن ليگ کے رہنما محسن رانجھا کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

وفاقی بجٹ ميں سرکاری ملازمين کی تنخواہوں اور پينشن ميں 10 سے 15 فيصد اضافے کی تجويز ہے، تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہيں لگايا جائے گا۔ دفاعی خدمات کا بجٹ 35ارب روپے اضافے سے 1330 ارب روپے رکھنے کا منصوبہ ہے۔ پنجاب حکومت کا بھی گريڈ ايک سے 19 تک کے ملازمين کيلئے 30فيصد خصوصی الاؤنس کا اعلان۔

شہباز شريف نے بجٹ سے پہلے سوالات اٹھا ديے، اپوزيشن کے ساتھ مل کر موقف پيش کرنے کا اعلان جبکہ حکومتی اعداد و شمار کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے ديا۔

پی ايس ايل سکس کے بقيہ ميچز کے شيڈول کا اعلان کر دیا گیا، کرکٹ کا سپر ميلہ ابوظبی ميں ہوگا۔ 9جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی، چيمپئن کا فيصلہ 24جون کو ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹيم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلا ون ڈے آٹھ جولائی کو کھيلا جائے گا۔ پاکستان اور ويسٹ انڈيز کے درميان ٹی ٹوئںٹی سيريز 27جولائی سے شيڈول ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پروڈکشن ہاوسز عملے کی عزت کریں، یاسر حسین کا مطالبہ

پروڈکشن ہاوسز عملے کی عزت کریں، یاسر حسین کا مطالبہ

کوہاٹ:فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق،2 زخمی

کوہاٹ:فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق،2 زخمی