in

دشمن نہ کرے ن لیگ نے جو کام کیا ہے، شہبازگل

دشمن نہ کرے ن لیگ نے جو کام کیا ہے، شہبازگل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ دشمن بھی وہ نہ کرے جو ن لیگ والے ملک کے ساتھ کر کے گئے ہیں اور یہ اس لیے کیا گیا کہ وہ جانتے تھے کہ اگلا دور عمران خان کا ہے۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے دعویٰ کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں حکومت کی ایک اہم شخصیت کو کہا تھا کہ اگلا حکومت جس کا بھی ہو وہ ملک نہیں چلا پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے ہمیں اتنی مشکل میں چھوڑ کر گئے تھے کہ انہیں ابتدائی سالوں میں زیادہ تنقید کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور انہیں لگتا تھا کہ جو پھندے انہوں نے لگائے حکومت اس میں پھنس جائے گی۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ ملک کی کمائی درآمدات ، سروسز اور ترسیلات زر سے ہوتی ہے اور ہمارے دور حکومت میں یہ تینوں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئی تھی، ہماری گروتھ زیادہ عرصہ چلے گی کیوں کہ وہ پیداور پر مبنی ہے۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے 5 سالوں میں کسی کو ریبیٹ نہیں دیا ہم نے ایکسپورٹرز کو 216 ارب روپے کی چھوٹ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے دعویٰ کے مطابق اگر ان کے دور میں سب ٹھیک تھا تو برآمدات کیوں نہیں بڑھ رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کرونا کے باوجود ایکسپورٹ میں ساڑھے 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی سرپلس ہوگیا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت 9 ارب ڈالر کے زخائر چھوڑ کر گئے تھے جو اس وقت 23 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2 اہلکار شہید

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2 اہلکار شہید

انڈونیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ

انڈونیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ