in

ویکسین نہ لگوانےپرسندھ کےسرکاری ملازمین کی جولائی سےتنخواہ بندکردی جائےگی

ویکسین نہ لگوانےپرسندھ کےسرکاری ملازمین کی جولائی سےتنخواہ بندکردی جائےگی

سندھ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازم کی جولائی سے تنخواہ بند کردی جائے گی۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کرونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ جوسرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے گی۔

وزيراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسین لگوائيں۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ باہر سے آنے والے 26812 مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 55 مثبت آئے۔ اس دوران 29 مئی کو4 مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی اور 4 مسافروں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی تک سندھ میں کوویڈ ویکسین کے 1550553 ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔

پیر کو اسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ جمعرات 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔ یہ فیصلہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اس اقدام کے بعد تمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اسد عمر نے زور دیا کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shaukat Tareen Pc Isb Pcin 23-05

ای سی سی اجلاس: 12ارب88کروڑ روپے سےزائد گرانٹ کی منظوری

Netanyahu

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارلیمنٹ میں اکثریت ختم