in

اہم خبر: کرونا سے ایک روز میں 92افراد کی اموات

News-Outlook_urdu-version

جمعرات 3جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان ميں کرونا سے ايک دن ميں 92 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 21ہزار 22 ہوگئيں۔ اين سی او سی کے مطابق 24گھنٹے ميں 51ہزار 523 ٹيسٹ کیے گئے، 2ہزار 28 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ويکسی نيشن آج سے شروع ہوگی۔

وفاقی وزير تعليم شفقت محمود نے امتحانات لینے کا اعلان کر دیا، نويں اور دسويں کے طلباء سے 4مضامين کا امتحان ليا جائے گا۔ انٹر والوں کو بھی اختياری مضامين کا پرچہ دينا ہوگا۔ ایگزامنر کے لیے ویکسین بھی لازمی قرار دے دی گئی۔

جنوبی وزيرستان ميں چيک پوسٹ کے قريب بارودی سرنگ کے دھماکے میں لانس نائيک وقاص احمد شہيد ہوگئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے حصہ لینے والے جوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف اور جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا جوانوں کی سخت تربیت اور آپریشنل مشقیں خطرے میں مؤثر جواب دینے کے لیے ضروری ہیں۔

سندھ میں تین ماہ کے بجائے ایک سال کے لیے رینجرز تعینات ہونی چاہیے۔ سندھ حکومت کی اضافی اسلحہ دینے کی درخواست بھی منظور ہونی چاہیے۔ دورہ سندھ کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعظم کو تفصیلی رپورٹ میں تجاویز، جرائم پیشہ افراد کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے اور اسپیڈی کورٹس متعارف کرانے کی بھی سفارش کی گئی۔

اسرائيلی وزير اعظم نتن ياہو کا 12سالہ اقتدار ختم ہونے کے قريب، نئی اتحادی حکومت کی تشکيل متوقع ہے۔ اپوزيشن ليڈر نے نافتالی بینیٹ کو اسرائیل کا نيا وزير اعظم بنانے کا اعلان کر ديا۔ کہتے ہيں حکومت بنانے کے لیے پارليمنٹ ميں اکثريت حاصل ہو گئی ہے۔

ابوظبی ميں بيشتر پاکستانی کرکٹرز کا قرنطينہ ختم ہوکر کرکٹرز کا پريکٹس سيشن شروع ہوگيا۔ ايونٹ کے آغاز کی تاريخ اب تک فائنل نہيں ہوسکی، 7جون سے ايونٹ کا آغاز جبکہ بھارتی براڈ کاسٹرز کو 5جون سے کام کی اجازت ملنے سے مشروط ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کے خلاف مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کے خلاف مقدمہ درج

FBR

ایف بی آرنے اسلام آباد سے بےنامی گاڑی قبضےمیں لی