in

سندھ کرونا پابندیوں سے متعلق فیصلہ 4جون کو کریگا

سندھ کرونا پابندیوں سے متعلق فیصلہ 4جون کو کریگا

سندھ حکومت کرونا پابندیاں بڑھانے یا ان کے خاتمے کا فیصلہ 4 جون کو کرے گی۔ صوبائی حکومت نے 22 مئی کو صوبے میں کرونا وائرس کی ابتر صورتحال پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت جمعہ 4 جون کو سندھ میں کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس بلایا جائے گا جس میں صوبے میں کرونا پابندیوں کو مزید بڑھانے یا خاتمے کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے 22 مئی کو صوبے بھر میں کرونا وائرس کی ابتر صورتحال پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سیاحتی مقامات بند رکھنے اور صوبے میں 6 بجے تمام کاروبار بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ترجمان سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت اور کرونا وائرس لاک ڈاؤن پر ہونے والے احتجاج کی حمایت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

نویں تا12ویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ

مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان پر الزام عائد کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کرتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤقف کی تائید کرے۔

اس سے قبل تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن رہنماء حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے کاروبار پر پابندیاں فوری ختم کرے اور کاروبار مزید 2 گھنٹے بڑھانے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا۔

کراچی:ضلع وسطی کے 50سے زائدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ایک ہزار 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں 642 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 22 افراد کی اموات ہوئیں۔ انہوں کہا کہ 897 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 77 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلوکارہ شریا گھوشل کے بیٹے کی پہلی جھلک وائرل

گلوکارہ شریا گھوشل کے بیٹے کی پہلی جھلک وائرل

مرغیوں میں کوریزابیماری پھیل چکی ہے،کنزیومرایسوسی ایشن

مرغیوں میں کوریزابیماری پھیل چکی ہے،کنزیومرایسوسی ایشن