in

مرغیوں میں کوریزابیماری پھیل چکی ہے،کنزیومرایسوسی ایشن

مرغیوں میں کوریزابیماری پھیل چکی ہے،کنزیومرایسوسی ایشن

کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم ایسوسی ایشن مرغیوں میں بیماری کا ہمیشہ سے انکار کرتی آئی ہے کیوں کہ یہ عوامی مفاد کے بجائے صرف اپنا فائدہ مد نظر رکھتی ہے جبکہ صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر میں مرغیوں میں کوریزا (زکام، نتھنوں میں سوزش ) کی بیماری پھیل چکی ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن کوکب اقبال نے کہا کہ برڈ فلو کے وقت بھی پولٹری فارم والوں نے مرغیوں میں کسی بیماری کی موجودگی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں حقیقت کھل گئی تھی۔
کوکب اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی پولٹری فارم ایسوسی ایشن والے اپنے اشتہار کے ذریعے عوام کے سامنے غلط بیانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیمار مرغی کھانا نقصان دہ ہے جبکہ یہ لوگ مردہ مرغیوں کو بھی بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وائرس امریکا میں بھی آیا تھا مگر وہاں ویکسی نیشن کی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی دیتا۔
پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالمعروف صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مرغیوں میں مختلف قسم کی بیماریاں ہوتی ہے مگر یہ انہیں کیسے پتہ چلا کہ یہ کوریزا وائرس ہے۔
عبدالمعروف صدیقی کا کہنا تھا کہ ہر جاندار کو بیماری لگتی ہے مرغیوں میں بھی ہر سال رانی کھیت کی بیماری پھیلتی ہے جو اس سال زیادہ شدت سے آئی تاہم مرغیوں کو وقت پر ویکسین لگائی جاتی ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق عبدالمعروف کا کہنا تھا کہ جب چکن کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے تو قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں وہ لوگ پولٹری صنعت پر تبصرے کرہے ہیں جن کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ اور اس پروپیگنڈے سے ہمارے کاروبار پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ کرونا پابندیوں سے متعلق فیصلہ 4جون کو کریگا

سندھ کرونا پابندیوں سے متعلق فیصلہ 4جون کو کریگا

کیا مرحوم اداکار قاضی واجد نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ؟ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا ایسا کارنامہ  کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

کیا مرحوم اداکار قاضی واجد نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ؟ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا ایسا کارنامہ  کہ آپ بھی حیران رہ جائیں