in

سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں،فرخ حبیب

سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں،فرخ حبیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ایک متعلقہ ادارہ بھی قائم کیا جائے گا۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اگر یہ کمپنیاں بھارت میں اپنے دفاتر بنا سکتی ہیں تو پھر یہاں بھی بنائیں۔
فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر ٹی وی چینل کا ایک ڈیجیٹل چینل بھی ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی پروموٹ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ بعض اوقات مین اسٹریم میڈیا بھی سوشل میڈیا سے خبریں لے رہا ہوتا ہے۔
مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اٹھارٹی بل سے متعلق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جو مسودہ میڈیا پر گھوم رہا ہے یہ کوئی آفیشل پیپر نہیں ہے یہ صرف مشاورت کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ لوگ اس میں اپنی تجاویز دیں سکیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی بل کے لیے ہم نے صحافیوں سے مشاورت کی اس بل پر بھی تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی تجاویز کو بل کا حصہ بنایا جائے گا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس وقت پیمرا اور پریس کونسل سمیت 7 ادارے ہیں جو الگ الگ کام کررہے ہیں نہ ان اداروں کی کارکردگی تسلی بخش ہے اور نہ ہی کوئی افادیت ہے بلکہ یہ بجٹ کے اوپر بوجھ بنے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پریس کونسل نے ایک سال میں 36 درخواستوں میں سے صرف 4 پر فیصلہ کیا جبکہ بجٹ 5 کروڑ روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروپوزل یہ ہے کہ ایک آزاد کمیشن بنے گا جس میں میڈیا اور حکومت کی 50،50 فیصد نمائندگی ہوگی اور اس کا سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہوں گے اور اس کمیشن کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کیا جاسکے گی۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس سال ڈیجیٹل میڈیا پر 6 ارب کی ایڈورٹائزمنٹ ہوئی جبکہ ہمارے پاس ڈیجیٹل میڈیا کے لیے کوئی پالیسی ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بامعنیٰ مشاورت کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف  سپریم کورٹ میں دائر  اپیل  حکومت نے کیوں واپس لی؟ فواد چوہدری نے وجہ بتادی

شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف  سپریم کورٹ میں دائر  اپیل  حکومت نے کیوں واپس لی؟ فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی بالی وڈ ہیرو کے خلاف پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی بالی وڈ ہیرو کے خلاف پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا