in

جاوید لطیف کا ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع

Javed Latif Interview Lhr 15-12

مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے ضمانت پر رہائی کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔

جاوید لطیف نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہوں اور تحقیقات مکمل ہو چکیں لہٰذا اب جیل میں قید رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس لیے عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

نظام میں خرابی کی نشاندہی کرنا غداری نہیں، جاوید لطیف

ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت پر فريقين کو 4جون کے لیے نوٹس جاری کر ديے۔

عدالت نے بدھ 2جون کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں گرفتار جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کر دی۔

عدالت نے چالان جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تاجک ہم منصب کی ملاقات باہمی امورپر گفتگو

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تاجک ہم منصب کی ملاقات باہمی امورپر گفتگو

شکار پور ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

شکار پور ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ