in

پاکستانی عازمین حج کیلئےگئےتو8 سے10 لاکھ اخراجات ہونگے،سیکرٹری مذہبی امور

پاکستانی عازمین حج کیلئےگئےتو8 سے10 لاکھ اخراجات ہونگے،سیکرٹری مذہبی امور

سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اب تک حج کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بریفنگ میں سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر  نے بتایا کہ حج کے حوالے سے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔ ۔اگرسعودی عرب کی حکومت نے حج کے لئے پاکستان سے عازمین کی اجازت دی تو 8 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا کہ سعودی عرب کرونا سے بچاؤ کیلئے تیار چینی ویکسین کو نہیں مان رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ سعودی حکومت حج کے حوالے سے کون سے  فیصلے اور قواعد وضوابط جاری کرتی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اگر دنیا بھر سے 60 ہزارافراد کو بھی حج کرنے کی اجازت ملی تو پاکستان کا کوٹہ 5 سے7 فیصد ہوسکتا ہے۔

اجلاس کے دوران قران پاک کے ضعیف نمونوں کو محفوظ کرنے کیلئے اسلام آباد میں ری سایئکلنگ پلانٹ لگانے پر بھی غور کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شکار پور ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

شکار پور ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

وزیرا عظم وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقاتسندھ کی صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش

وزیرا عظم وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقاتسندھ کی صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش