in

کراچی:سڑکوں کی بندش کاکیس، سرکاری وکیل کوتیاری کیلئے8جون کی مہلت

Sindh-High-Court-1

سندھ ہائی کورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس میں سرکاری وکیل کو تیاری کے لیے 8جون تک مہلت دے دی۔

بدھ 2جون کو سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ سے استفسار کیا کہ آپ ٹریفک بحال رکھنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ سڑکیں کھلی ہوئی ہیں اور ابھی صرف ٹیک آوے ہے۔

اسسٹنٹ اے جی نے کہا کہ کمشنر رپورٹ میں واضح ہے سڑک بند نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ صرف روڈ بند کرنے کا کیس نہیں ہے، ابھی لاک ڈاؤن ہے اس کے بعد کیا پالیسی ہوگی۔ یہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔

سرکاری وکیل نے تیاری کے لیے عدالت سے مہلت مانگی جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کے لیے 8جون تک مہلت دے دی۔

کراچی: اہم سڑکوں کی مستقل بندش سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

واضح رہے کہ دو ماہ قبل 12اپریل کو کراچی میں اہم سڑکوں کی مستقل بندش سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی تھی جس میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فاطمہ جناح روڈ سے آواری ٹاور روڈ سمیت ایس ایم لا کالج روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کے سامنے والا روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی روڈ اور کمال اتاترک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سڑکوں کی بندش سے شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کراچی میں تجارتی مراکز کے اطراف پورا پورا دن ٹریفک جام رہتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روجھان کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، مغوی پولیس اہلکار بازیاب

روجھان کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، مغوی پولیس اہلکار بازیاب

پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں، تابش خان

پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں، تابش خان